کومرم بھیم آصف آباد میں 2خواتین نے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی
پولیس نے بتایا کہ اس جوڑے میں ایک سال پہلے اختلافات پیداہوگئے تھے۔دونوں خاندانوں کے بزرگوں نے ان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں انہیں ناکامی ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد میں دوخواتین نے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے بستواڈاعلاقہ میں پیش آیا۔پہلے معاملہ میں ایک خاتون جس کی شناخت 35 سالہ گجی ریڈی اوما کے طورپر کی گئی ہے، نے اپنے شوہر سریش کی ہراسانی کوبرداشت نہ کرتے ہوئے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کی کوشش کی۔
اس کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پرعلاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ اس جوڑے میں ایک سال پہلے اختلافات پیداہوگئے تھے۔دونوں خاندانوں کے بزرگوں نے ان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں انہیں ناکامی ہوئی۔
اس خاتون کی شادی 14سال پہلے ہوئی تھی۔اسی دوران اوما کی پڑوسی خاتون 30سالہ سریتا نے کیڑے ماردوپی کرخودکشی کرلی کیونکہ سریش کے والدین اور بہن نے الزام لگایا کہ رما کی خودکشی کے لئے وہ ذمہ دار ہیں کیونکہ رما، سریتا کے کافی قریب تھی۔سریتا کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔