مہاراشٹرا

جرنگے پاٹل کا حکومت مہاراشٹرا کو 17ستمبر کا الٹی میٹم

مراٹھا کوٹہ جہدکار منوج جرنگے پاٹل نے پیر کے دن حکومت ِ مہاراشٹرا کو الٹی میٹم جاری کردیا کہ مراٹھا برادری کو کنبی سرٹیفکیٹس کی اجرائی 17 ستمبر (مرہٹواڑہ مکتی سنگرام دیوس) سے قبل شروع ہوجانی چاہئے۔

چھترپتی سمبھاجی نگر(اورنگ آباد) (آئی اے این ایس) مراٹھا کوٹہ جہدکار منوج جرنگے پاٹل نے پیر کے دن حکومت ِ مہاراشٹرا کو الٹی میٹم جاری کردیا کہ مراٹھا برادری کو کنبی سرٹیفکیٹس کی اجرائی 17 ستمبر (مرہٹواڑہ مکتی سنگرام دیوس) سے قبل شروع ہوجانی چاہئے۔

انہوں نے دیویندرفڈنویس کی مہایوتی حکومت سے کہا کہ وہ منگل یا چہارشنبہ کو کابینی میٹنگ میں یہ فیصلہ کردے۔

انہوں نے کہا کہ 17ستمبر تک اگر فیصلہ نہ ہوا تو وہ پھر حرکت میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرہٹوں نے ہمیشہ جیت حاصل کی ہے۔ ہم نے بڑی لڑائی لڑی ہے۔

اگر قرار داد کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو حکومت بدل جائے گی۔ ہم سرٹیفکیٹ کی اجرائی چاہتے ہیں۔

ڈرامہ بند کرنا ہوگا۔ منوج جرنگے پاٹل نے ریاستی وزیر چھگن بھوجبل پر ڈھکی چھپی تنقید میں چیف منسٹر سے کہا کہ اگر آپ نے کسی کی بات سنی اور چھوٹی تبدیلی بھی کی تو اچھا نہیں ہوا۔