جموں و کشمیر

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میرن صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر131/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

جموں: منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
2 خواتین سرحد پار کرکے پاکستانی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں
سینئر سیاستداں مظفر حسین بیگ پی ڈی پی میں واپس


ایک پپولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پپر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میرن صاحب کی ایک ٹیم نے ایک شخص کو دھر لیا۔


انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 6 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔


گرفتار شدہ کی شناخت روہت کمار عرف پدھا ولد وجے کمار ساکن پھندر میرن صاحب کے طور پر کی گئی ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میرن صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر131/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔


انہوں نے کہا کہ جموں پولیس منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے لوگوں سے منشیات کے خلاف جنگ میں بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی۔