جانی ماسٹر کو نیشنل فلم ایوارڈ معطل، دعوت نامہ واپس لے لیا گیا
70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب 8 اکتوبر کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ہے۔ ایوارڈ کی ادائیگی کومعطل کرنے کے بعد، جانی ماسٹر کو شرکت کی دعوت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: شیخ جانی باشا کو جو کہ جانی ماسٹر کے نام سے مشہور ہیں، کو 2022 کی فلم ’تھروچترمبلم‘ میں کوریوگرافی کے لیے 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں کے متعلق عائد سنگین الزامات کے بعد لیا گیا ہے۔
نیشنل فلم ایوارڈ سیل کے مطابق، ابتدائی دعوت نامہ، جو اگست 2024 میں دیا گیا تھا اور ستمبر 2024 میں اس کی تصدیق کی گئی تھی، الزامات کے سامنے آنے سے پہلے دیا گیا تھا۔ چونکہ معاملہ اب عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لئے حکام نے جانی ماسٹر کے نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین کوریوگرافی 2022 کو اگلے نوٹس تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب 8 اکتوبر کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ہے۔ ایوارڈ کی ادائیگی کومعطل کرنے کے بعد، جانی ماسٹر کو شرکت کی دعوت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ نوٹس باضابطہ طور پر نیشنل فلم ایوارڈ سیل کے ذریعہ جاری کرتے ہوئے جانی ماسٹر کو مطلع کر دیا گیا ہے جس کی کاپیاں جانی ماسٹر کے وکیل، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر برائے تلنگانہ اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔