تلنگانہ

بی آرایس کا جلد ہی انتخابی منشور، خواتین کیلئے خوشخبری ہوگی:وزیرصحت ہریش راو

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ جلد ہی ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کا انتخابی منشورجاری کیاجائے گاجس میں خواتین کیلئے خوشخبری ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ جلد ہی ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کا انتخابی منشورجاری کیاجائے گاجس میں خواتین کیلئے خوشخبری ہوگی۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

انہوں نے ا س یقین کااظہار کیا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس ہیٹ ٹرک کرے گی۔انہوں نے حلقہ کوڑنگل کے کوسگی میں 50 بستروں والے سرکاری اسپتال کا افتتاح کیا اور دیگر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ کانگریس برسراقتدارریاست کرناٹک میں کیا کلیانالکشمی اسکیم ہے؟انہوں نے کہاکہ وزیراعلی چندرشیکھرراو نے غریب لڑکیوں کی شادی کی اس رقمی امداد کی اسکیم کے تحت 12 لاکھ شادیوں کے لیے 11 ہزار کروڑ روپئے جاری کئے۔

انہوں نے کہاکہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں تین دن کے وقفہ سے پانی کی سپلائی کی جاتی ہے۔وہاں پر مختلف قسم کے وظیفہ کیلئے 600روپئے جاری کئے جاتے ہیں جبکہ تلنگانہ میں وظیفہ کے طورپر 2000 روپئے دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے وظیفہ کی رقم کو بڑھا کر چار ہزارروپئے کرنے کانگریس کے اعلان پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس ریاست میں برسراقتدار تھی تو اُس وقت چارہزارروپئے کیوں نہیں دیئے گئے۔

کم ازکم کانگریس اُس ریاست میں چارہزارروپئے وظیفہ دے جہاں وہ برسراقتدار ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈران ووٹ کیلئے اس طرح کی بکواس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں حالیہ سروے میں پتہ چلا ہے کہ بی آرایس کو ہی اقتدار نصیب ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے کوڑنگل حلقہ میں 3 اسپتالوں کی منظوری دی ہے۔ کوڑنگل میں 46 تانڈوں کو گرام پنچایتوں کا درجہ دیاگیا۔ نارائن پیٹ میں 180 کروڑ سے ایک میڈیکل کالج کو منظوری دی گئی۔

a3w
a3w