حیدرآباد

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب، بی آر ایس امیدوار ماگنٹی سنیتا گوپی ناتھ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا

سابق رکن اسمبلی مگنٹی گوپی ناتھ کے دیہانت کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی، جس کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسہے میں بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی جانب سے امیدوار کے طور پر ماگنٹی سنیتا گوپی ناتھ نے پیر کے روز اپنا پہلا سیٹِ نامزدگی فارم داخل کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہ نامزدگی شیخ پیٹ تحصیلدار دفتر میں پیش کی گئی، جہاں بی آر ایس کےکارگزار صدر کے ٹی آر، سابق وزیر ٹی سرینواس یادو، ارکان اسمبلی پدما راؤ، راول سری دھر ریڈی، دیدیپیا راؤ، وِشنو وردھن ریڈی، راج کمار پٹیل اور سمینہ یاسمین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی مگنٹی گوپی ناتھ کے دیہانت کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی، جس کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، نامزدگیوں کی داخلہ کی آخری تاریخ 21 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ 22 اکتوبر کو جانچ اور 24 اکتوبر تک دستبرداری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پولنگ 11 نومبر کو منعقد ہوگی، اور گنتی 14 نومبر کو عمل میں لائی جائے گی۔ بی آر ایس قائدین کو اُمید ہے کہ پارٹی اپنی روایتی گرفت برقرار رکھتے ہوئے جوبلی ہلز نشست پر ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرے گی۔