تلنگانہ

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں سڑک حادثہ میں بس ڈرائیور زخمی

حادثہ کے نتیجہ میں بس ڈرائیور بس کے کیبن میں پھنس گیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد اور راہگیربڑے پیمانہ پرجائے حادثہ پہنچے اور زخمی ڈرائیور کوکافی جدوجہد کے بعد کیبن سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے شیٹاپالم جنکشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اوریہ لاری اسکول بس سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”

حادثہ کے نتیجہ میں بس ڈرائیور بس کے کیبن میں پھنس گیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد اور راہگیربڑے پیمانہ پرجائے حادثہ پہنچے اور زخمی ڈرائیور کوکافی جدوجہد کے بعد کیبن سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

بعد ازاں اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ ڈرائیور تقریبا نصف گھنٹہ تک کیبن میں پھنسارہا۔یہ بس شیٹاپالم علاقہ سے بچوں کو بس میں بٹھانے کے لئے جارہی تھی۔

حادثہ کے وقت بس میں بچوں کے نہ ہونے کے سبب کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کا سبب بننے والی گاڑیوں کووہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔