تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن 13اکتوبر کو گزٹ اعلامیہ جاری کرے گا

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن 13 اکتوبر کو آفیشل گزٹ اعلامیہ جاری کرے گا، جو الیکشن شیڈول کے آغاز کا اعلان ہوگا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن 13 اکتوبر کو آفیشل گزٹ اعلامیہ جاری کرے گا، جو الیکشن شیڈول کے آغاز کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


پرچہ نامزدگی اسی دن سے 21 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ نامزدگیوں کی جانچ 22 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 24 اکتوبر تک نام واپس لے سکتے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 11 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔


جوبلی ہلز حلقہ میں جملہ3,98,982 رائے دہندے ہیں، جن میں 2,07,367 مرد اور 1,91,590 خواتین شامل ہیں۔


اسی دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ضمنی انتخاب کے لئے سنجیو کمار لال، آئی آر ایس کو اخراجات کے مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ وہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کریں گے تاکہ انتخابی عمل کے دوران شفافیت برقرار رہے اور دولت کی طاقت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔