تلنگانہ

عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم

عدالت نے تلنگانہ بی جے پی کے نائب صدر این وی ایس ایس پربھاکر کے خلاف اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی کی ہتک عزت کی عرضی کی سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) عدالت نے تلنگانہ بی جے پی کے نائب صدر این وی ایس ایس پربھاکر کے خلاف اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی کی ہتک عزت کی عرضی کی سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
دیپ داس منشی، تلنگانہ کانگریس کی نئی انچارج
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
ہتک عزت کیس میں ٹالی ووڈ اداکار جوڑے کو سزا

دیپا داس منشی نے سماعت کے دوران عدالت میں حاضر تھیں۔ این وی ایس ایس پربھاکر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ سمن ملنے کے بعد بھی وہ عدالت میں کیوں نہیں آتے؟

عدالت نے پربھاکر کو خبردار کیا کہ اگر وہ عدالت میں حاضری سے گریز کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے اگلی سماعت 5 نومبر کو مقرر کی ہے۔ یاد رہے کہ پربھاکر نے الزام لگایا تھا کہ دیپا داس منشی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے کانگریس لیڈروں سے بینز کار اور رقم لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دیپا داس منشی اپنی پارٹی کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے لین دین میں مصروف ہیں۔ دیپا داس منشی نے اس مسئلہ کو عدالت سے رجوع کیا اور الزام لگایا کہ این وی ایس ایس پربھاکر نے انکی شبیہ داغدار کرنے کی مذموم حرکت کی ہے۔

انہوں نے این وی ایس یس پربھاکر پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ دیپا داس منشی پہلے ہی عدالت میں اپنی گواہی ریکارڈ کرا چکی ہیں۔