شمالی بھارت

جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری، مغربی بنگال میں طبی خدمات متاثر

مغربی بنگال میں اتوار کے دن 9ویں روز بھی طبی خدمات متاثر رہیں۔ سرکاری دواخانوں میں جونیر ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔ وہ آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں اتوار کے دن 9ویں روز بھی طبی خدمات متاثر رہیں۔ سرکاری دواخانوں میں جونیر ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔ وہ آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال

اتوار کے دن سرکاری دواخانوں میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس (او پی ڈیز) بند رہے۔ مریضوں کی تعداد کم تھی۔ سینئر ڈاکٹرس ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔

ایک احتجاجی ڈاکٹر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم طبی خدمات کو متاثر نہیں کررہے ہیں۔ ہم مریضوں کے مسائل سمجھتے ہیں، لیکن ہمارا احتجاج اس تناظر میں بڑا بامعنی ہے جب ایک آن ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل ہوا۔

ہم اپنی بہن کو انصاف ملنے تک اور حکومت کی طرف سے ہمارے لئے سیکوریٹی کا انتظام کئے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 13اگست کو حکم دیا تھا کہ کیس کی تحقیقات کولکتہ پولیس سے سی بی آئی کو منتقل کردی جائے جس نے 14 اگست سے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

a3w
a3w