حیدرآباد
جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال
تلنگانہ کے جونیر ڈاکٹرس نے منگل 19 دسمبر سے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال کی اپیل جونیئر اور سینئر ڈاکٹروں کی تنظیموں نے دی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جونیر ڈاکٹرس نے منگل 19 دسمبر سے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال کی اپیل جونیئر اور سینئر ڈاکٹروں کی تنظیموں نے دی ہے۔
تلنگانہ کے ڈاکٹرس اپنے زیر التواء مطالبات اور مسائل کا جلد از جلد حل دریافت کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اپنی شکایات ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن، حکومت تلنگانہ تک پہنچا دی ہے۔
ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ جونیئر اور سینئر ڈاکٹرس،زیر التواء اسٹائی فنڈ کی عدم اجرائی کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور فیصلہ کیا گیاہے کہ وہ مطالبات کی یکسوئی تک سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی اور دیگر ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کریں گے۔