تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نے حلف لیا

جسٹس سنگھ اس سے قبل تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کالیجیم کی سفارش پر ان کا تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبادلہ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نے آج دوپہر حیدرآباد کے راج بھون میں حلف لیا۔ یہ تقریب دوپہر ٹھیک 12 بجکر 30 منٹ کو منعقد ہوئی، جہاں گورنر جِشنو دیو ورما نے جسٹس اپریش کمار سنگھ کو چیف جسٹس کے طورپر حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


جسٹس سنگھ اس سے قبل تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کالیجیم کی سفارش پر ان کا تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبادلہ کیا گیا۔


اس حلف برداری تقریب میں ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس جسٹس پی ایس کوشی، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا، متعدد وزراء، ججس، اعلیٰ سرکاری عہدیداراور عوامی نمائندے شریک ہوئے۔