کرناٹک
مسلم خاتون سے دوستی پر بجرنگ دل کے کارکن کی پٹائی
یہ واقعہ مودگیری تعلقہ میں بناکل پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ گروپ نے اجیت پر اس وقت حملہ کیا جب وہ نوجوان خاتون کے ساتھ جارہا تھا۔
چکمگلورو: چکمگلورو ضلع میں 30افراد کے گروپ نے بجرنگ دل کے کارکنوں کو مسلم خاتون سے دوستی کرنے پر زدوکوب کیا۔ کارکن کی شناخت اجیت کی حیثیت سے کی گئی۔
وہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ یہ واقعہ مودگیری تعلقہ میں بناکل پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ گروپ نے اجیت پر اس وقت حملہ کیا جب وہ نوجوان خاتون کے ساتھ جارہا تھا۔ اسے سڑک پر گھسیٹ کر حملہ کیا گیا۔
خاتون نے ملزمین کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اجیت مودیگیری کے سرکار ی دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ چیف منسٹرسدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کی جانب سے سخت وارننگ کے بعد یہ ریاست میں اخلاقی پولیسنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔