حیدرآباد
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
نماز جمعہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر ، دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔
حیدرآباد:حضرت جسٹس سید شاہ محمد قادری سابقہ جج سپریم کورٹ آف انڈیا کی بڑی صاحبزادی ڈاکٹر سیدہ زہراء قادری زوجہ جناب سید اسد اللہ حسینی کا بروز جمعہ ٹمپا،فلوریڈا، امریکہ میں انتقال ہوگیا۔
نماز جمعہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر ، دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔
حیدرآباد میں قرآن خوانی برائے ایصال ثواب 16نومبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد سبزہ، سبزہ کالونی، ٹولی چوکی میں مقرر ہیں۔