ایشیاء
فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ
محکمہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سویرے 7:07 بجے آیا، جس کا مرکز سطح زمین سے 79 کلومیٹر کی گہرائی میں، داواؤ صوبے کے سارنگانی قصبے سے تقریباً 85 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

منیلا: فلپائن کے جنوبی صوبہ کے دور افتادہ علاقے میں 6.1 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے محکمہ آتش فشاں اور ارضیات نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح جنوبی فلپائن میں ریکٹر اسکیل پر6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔
محکمہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سویرے 7:07 بجے آیا، جس کا مرکز سطح زمین سے 79 کلومیٹر کی گہرائی میں، داواؤ صوبے کے سارنگانی قصبے سے تقریباً 85 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
زلزلہ مرکز نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے سے آفٹر شاکس آنے کی توقع ہے لیکن اس سے سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ فی الحال زلزلہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جزیرہ نما فلپائن کا محل وقوع بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” خطے میں ہونے کی وجہ سے اکثر ملک میں زلزلے آتے ہیں۔