دہلی

ایف آئی آر درج ہونے کے اندرون 3 سال انصاف مل جائے گا: امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے دن کہاکہ نئے فوجداری قوانین کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے اندرون 3 سال سپریم کورٹ کی سطح تک تمام کیسس میں انصاف مل جائے گا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے دن کہاکہ نئے فوجداری قوانین کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے اندرون 3 سال سپریم کورٹ کی سطح تک تمام کیسس میں انصاف مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
یہ مقدمہ ان لوگوں کی آنکھ کھولنے کیلئے کافی ہوگا جو قیمتی مقدمات بے ایمان وکلا کے حوالہ کردیتے ہیں
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

نئے فوجداری قوانین لاگو ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں جرائم گھٹ جائیں گے کیونکہ نئے قوانین کے تحت توقع ہے کہ 90 فیصد خاطیوں کو مل کر رہے گی۔ بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتا (بی این ایس ایس) اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے) پیر کے دن سے لاگو ہوگئے۔

تین نئے قوانین نے انگریزوں کے دور کے انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی / تعزیرات ہند) کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ضابطہ فوجداری) اور انڈین ایوڈینس ایکٹ کی جگہ لی ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ ایف آئی آر کے اندراج اندرون 3 سال سپریم کورٹ کی سطح تک انصاف مل سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے ساتھ ہندوستان کے پاس دنیا کا انتہائی جدید نظام انصاف رسانی موجود ہوگا۔ زیرو ایف آئی آر‘آن لائن پولیس شکایتوں کا اندراج‘ ایس ایم ایس کے ذریعہ سمن اور تمام سفاک جرائم کے کرائم سین کی لازمی ویڈیو گرافی نئے قوانین کاحصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نئے قوانین کے تحت موٹر سیکل چوری کا پہلا کیس مدھیہ پردیش کے گوالیار میں کل رات 12:10 بجے درج ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے بعد تحقیقات وسطی دہلی کی کملا مارکٹ میں سڑک پر پانی کی بوتلیں اور تمباکو بنڈی میں رکھ کر بیچنے والے کے خلاف کیس خارج کردیا۔ نئے قوانین میں انصاف رسانی کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالتی عمل اب وقت کا پابند ہوگا۔ نئے قوانین نے نظام عدلیہ کے لیے وقت کی حد مقرر کردی ہے۔ اس طرح طویل تاخیر کا خاتمہ ہوجائے گا۔ نئے قوانین کو مزید حساس بنایاگیا ہے۔ اس میں بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کا ایک باب جوڑا گیاہے۔ایسے کیسس میں انکوائری رپورٹ اندرون 7 یوم داخل ہوجائے گی۔

امیت شاہ نے کہاکہ نئے قوان کی رو سے فوجداری کیسس کا فیصلہ سماعت مکمل ہونے کے اندرون 45 یوم اور الزامات وضع ہونے کے اندرون 60 یوم (پہلی سماعت سے) آجاناچاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ منظم جرائم‘ دہشت گردی اور ہجوم کے حملوں کی اچھی طرح تشریح کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تین نئے قوانین انصاف‘کھلا پن اور واجبیت پر مبنی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت کوئی بھی شخص پولیس اسٹیشن گئے بغیر الکٹرانک کمیونیکیشن کے ذریعہ واقعات رپورٹ کرسکتا ہے۔ زیر ایف آئی آر کے تحت کسی بھی پولیس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے پولیس اسٹیشن کے حدود کی کوئی شرط نہیں ہوگی۔

a3w
a3w