امریکہ و کینیڈا

ہندوستان نے کینڈین شہریوں کیلئے ای ویزا سرویس کا دوبارہ آغاز کردیا

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی پارلیمنٹ میں ہندوستانی حکومت پر خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں طور پر بگاڑ آیا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس بحال کر دی ہے۔ ذرائع نے چہارشنبہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں سفارت کاروں کے سیکورٹی بحران کی وجہ سے ہندوستان کو 21 ستمبر سے کینیڈین شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں
کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد کو محدود کرنا ضروری ہوگیا تھا: ہندوستان
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش
ہندوستان میں شدید غربت کا خاتمہ امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ

ای ویزا سروس دوبارہ شروع ہونے کے بعد کینیڈا کے شہری ہندوستان کا سفر کر سکیں گے۔ ستمبر میں جی۔20 سربراہی اجلاس کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی پارلیمنٹ میں ہندوستانی حکومت پر خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں طور پر بگاڑ آیا۔

ساتھ ہی ہندوستانی سفارتکاروں کو دھمکیاں دینے اور ان پر حملے کی کوششیں کی گئیں۔ اس کے بعد سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمیشن نے عارضی طور پر ویزا سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ کینیڈین شہری نجر کو جون میں برٹش کولمبیا صوبے کے شہر سرے میں ایک گرودوارے کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

a3w
a3w