حیدرآباد

المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح

اس کی بنیاد حافظ محمد فیاض علی کے والد، مرحوم محمد یوسف علی کی قیادت میں رکھی گئی تھی، جو 1993 سے عازمین کو حج اور عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ کرتے آرہے ہیں۔

حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ نے پچھلے تین دہوں سے عازمین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ یہ گروپ عازمین کو حج و عمرہ کی سعادت، مقدس مقامات کی زیارت، اور روضہ اقدسۖ پر حاضری کی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
دارالعلوم محبوبیہ کا 32 سالہ جشن یوم تاسیس
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

اس کی بنیاد حافظ محمد فیاض علی کے والد، مرحوم محمد یوسف علی کی قیادت میں رکھی گئی تھی، جو 1993 سے عازمین کو حج اور عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ کرتے آرہے ہیں۔

حافظ محمد فیاض علی کی رہنمائی میں، 2003 سے باضابطہ طور پر المیزان ٹورس نے گروپ واری سلسلے میں عازمین کو حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ کیا۔ حالیہ قافلے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 70 عازمین شامل تھے۔

المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے ایک نئی برانچ پلر نمبر 179 سن رائس ہومس روڈ، اوپر پلی پر قائم کی گئی ہے۔ اس برانچ کی نگرانی حافظ محمد فیاض علی اور جی ایم خان کریں گے تاکہ عازمین کی خدمت کو جاری رکھا جا سکے۔

المیزان ٹراویل کا افتتاح ماجد حسین مجلسی، رکن اسمبلی نامپلی، نے کیا۔ اس موقع پر ٹراویل اسٹاف کے علاوہ جاوید فریس الدین، محمد فواد علی، اور محمد فضیل علی بھی موجود تھے۔

المیزان کا کامیابی کا سفر ایک نئے سنگ میل کے ساتھ جاری ہے، جہاں وہ عازمین کی تشفی بخش خدمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔