حیدرآباد

شہر کے قلب نیکلس روڈ پر جیوتی با پھلے کا مجسمہ نصب کیا جائے گا: چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی ورکرامارکہ، صدر پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ، انیل کمار یادو ایم پی، مئیر جی ایچ ایم سی گدوال وجئے لکشمی، سابق ایم پی انجن کمار یادو، بی سی اسوسی ایشن کے قائد جے سرینواس گوڑ اور دیگر موجود تھے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ، سماجی مصلح جیوتی راؤ پھلے کا مجسمہ، شہر میں نیکلس روڈ پر ا یستادہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس بات کا اعلان جمعہ کے روز یہاں کیا گیا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج آئی میاکس تھیٹر کے قریب مجسمہ کی ایستادگی کے مقام کا معائنہ کیا یہ مجسمہ، جیوتی راؤ پھلے کا سروے کرنے اور تفصیلی منصوبہ کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ٹرافک کے کسی بھی مسئلہ سے بچنے کو ملحوظ رکھتے ہوئے مجسمہ کے ڈیزائن کو قطعیت دینے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی ورکرامارکہ، صدر پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ، انیل کمار یادو ایم پی، مئیر جی ایچ ایم سی گدوال وجئے لکشمی، سابق ایم پی انجن کمار یادو، بی سی اسوسی ایشن کے قائد جے سرینواس گوڑ اور دیگر موجود تھے۔

شہر کے قلب میں پھلے کے مجسمہ کی تنصیب کے فیصلہ کو حالیہ دنوں تلنگانہ جاگروتی وبی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی جانب سے کل یومی بھوک ہڑتال کے پیش نظر اہمیت حاصل ہوئی۔ کے کویتا نے اسمبلی کے احاطہ میں جیوتی راؤ پھلے کے مجسمہ کو نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حالیہ دنوں ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کی تھی۔

 بی آ رایس قائد نے نیکلس روڈ پر پھلے کے مجسمہ کو ایستادہ کرنے سے متعلق حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا لیکن انہوں نے اسمبلی کے احاطہ میں بھی پئے کے مجسمہ کو نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔

 شہر کے کاروان علاقہ میں منعقدہ پھلے کی یوم پیدائش تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے ا سمبلی کے احاطہ میں مجسمہ کی تنصیب تک ان کی لڑائی جارہی رہے گی۔ بی آر ایس قائد نے یاد دلایا کہ متحدہ ریاست اے پی اسمبلی کے احاطہ میں بی آر امبیڈ کر کے مجسمہ کی تنصیب تک انہوں نے اپنی لڑائی جارہی رکھی تھی۔

 دریں اثنا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے یوم پیدائش پر جیوتی باپھلے کو زبردست خراج پیش کیا۔ انہوں نے عنبر پیٹ میں پھلے کے مجسمہ پر گلہائے خراج پیش کیا۔ اس موقع پر مہیش کمار گوڑ، چیف منسٹر کے مشیر وئم نریندر ریڈیاور دیگر موجود تھے۔

 قبل ازیں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے پیام میں پھلے کے نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے سماج کیلئے پھلے کی قربانیوں کو یاد کیا۔ پھلے جو ایک عام انسان تھے مگر وہ انقلابی حرکیاتی شخصیت بن گئے۔ذات پات کے امتیاز کے خلاف ان کی جدوجہد سے مستقبل میں قوت اور رہنمائی ملے گی۔

 چیف منسٹر نے پھلے کو عظیم شخصیت قرار دیا اور کہا کہ ریاستی حکومت، جیوتی راؤ پھلے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے اختراعی ویلفیر پروگرامس کو متعارف کرارہی ہے۔