کے کویتا، تلنگانہ کی ششی کلا، بکا جڈسن کا ریمارک
بکا جڈسن نے کہا کہ کے کویتا کا یہ بیان غلط ہے کہ مرکزی ایجنسیاں، ریاست کے عوام سے پوچھا تاچھ کرتے آرہی ہیں بلکہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایجنسیاں، ٹی آر ایس کی خاتون ایم ایل سی سے سوالات کرنے آنے والی ہیں۔
حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا کو تلنگانہ کی ششی کلا قرار دیتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری بکا جڈسن نے کے کویتا کے اُس بیان کی مذمت کی جس میں ٹی آر یس کی خاتون نے کہا تھا کہ ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی جیسے اداروں کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔
کیونکہ تلنگانہ عوام باشعور ہیں، وہ ان حربوں کو اچھی طرح جانتے ہیں جڈسن نے واصح طور پر کہا ہے کہ ای ڈی، تلنگانہ عوام کے پاس نہیں بلکہ صرف کے کویتا کے پاس آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے کویتا کا یہ بیان غلط ہے کہ مرکزی ایجنسیاں، ریاست کے عوام سے پوچھا تاچھ کرتے آرہی ہیں بلکہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایجنسیاں، ٹی آر ایس کی خاتون ایم ایل سی سے سوالات کرنے آنے والی ہیں۔ کانگریس قائد نے چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کو مشورہ دیا کہ کلواکنٹہ خاندان کے کرپشن کو تلنگانہ عوام سے منسوب نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی شراب پالیسی اسکام میں کے کویتا کا نام آنے کے بعد نظام آباد کی سابق ایم پی، تلنگانہ جذبات کا سہارا لے رہی ہیں جو صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی، صرف کے کویتا کیلئے آرہی ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کے بعد تلنگانہ جذبات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔