بھارت

لوک سبھا انتخابات: کانگریس اور بی جے پی امیدواروں کی تیسری فہرست جاری

اسی دوران بی جے پی کی بھی تیسری فہرست جمعرات کو جاری ہوگئی ہے۔ اس میں تامل ناڈو سے 9 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں تلنگانہ کی گورنر رہیں تملائی سُندرراجن کو چنئی ساؤتھ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے 56 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدواروں کو دیوتاؤں نے چنا، چدمبرم کاطنز
عام آدمی پارٹی کے بیشتر امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے 5فیصد کم ووٹنگ
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث

کانگریس کی تیسری فہرست میں جن اہم لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان میں اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نبام توکی کو اروناچل ویسٹ سے، پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا کو بنگلورو نارتھ سے اور منصور علی خان کو بنگلورو سینٹرل سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پارٹی نے راجستھان کی سیکر سیٹ مارکسسٹ کمیونٹی پارٹی کے لیے چھوڑ دی ہے، جو انڈیا الائنس کی اتحادی ہے۔

یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسری فہرست میں پارٹی نے اروناچل سے دو، گجرات سے 11، کرناٹک سے 17، مہاراشٹرا سے سات، راجستھان سے چھ، تلنگانہ سے پانچ، مغربی بنگال سے آٹھ اور پڈوچیری سے ایک امیدوار کا اعلان کیا ہے۔

اسی دوران بی جے پی کی بھی تیسری فہرست جمعرات کو جاری ہوگئی ہے۔ اس میں تامل ناڈو سے 9 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں تلنگانہ کی گورنر رہیں تملائی سُندرراجن کو چنئی ساؤتھ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ریاستی بی جے پی کے سربراہ کے انامالائی کو کوئمبٹور سے اور مرکزی وزیر ایل مروگن کو نیلگیرس سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

تمل ناڈو میں لوک سبھا کی کل 39 سیٹیں ہیں، جن میں سے بی جے پی نے 10 پٹالی مکل کاچی (پی ایم کے) کو دی ہیں۔ پارٹی نے اب تک ملک بھر کی 276 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

اس کے علاوہ جمعرات کو بی جے پی نے اروناچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے تیزو سیٹ سے موہیش چائی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

a3w
a3w