دہلی

کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع

سپریم کورٹ نے پیر کے دن اپنے 22جولائی کے عبوری احکام میں توسیع کردی۔ اس نے کانوڑ یاترا روٹ پر ہوٹلوں کے بورڈ پر مالک اور ملازمین کے نام تحریر کرنے کی بی جے پی زیراقتدار ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کی ہدایات پر روک لگادی تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن اپنے 22جولائی کے عبوری احکام میں توسیع کردی۔ اس نے کانوڑ یاترا روٹ پر ہوٹلوں کے بورڈ پر مالک اور ملازمین کے نام تحریر کرنے کی بی جے پی زیراقتدار ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کی ہدایات پر روک لگادی تھی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی

اپوزیشن نے اِن ہدایات کو تفرقہ پسند اور مسلمانوں سے بھید بھاؤ قرار دیا تھا۔ ہندو مہینہ شراون میں مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کانوڑ یاتری شیولنگ کے جل ابھیشیک کے لئے گنگاسے پانی لانے جاتے ہیں۔

وہ اس مہینہ میں گوشت نہیں کھاتے۔ کئی کانوڑی پیاز اور لہسن سے بنی ڈشس سے بھی دور رہتے ہیں۔

جسٹس ابھیشیک رائے اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ آج وقت کی کمی کے باعث معاملہ کی سماعت نہیں کرسکی، لیکن اس نے عبوری احکام میں توسیع کردی۔

ایک فریق کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ شراون کا مہینہ 19اگست کو ختم ہوجائے گا۔ اس نے جلد سماعت چاہی، لیکن بنچ نے اگلی تاریخ کی سماعت نہیں دی۔

a3w
a3w