حیدرآباد

‘Karma Hits Back’ کویتا کے ٹویٹ نے مچائی ریاستی سیاست میں ہلچل، کس کو بنایا نشانہ؟

وبلی ہلز ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آتے ہی تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا کے ایک متنازعہ ٹویٹ نے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دی۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آتے ہی تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا کے ایک متنازعہ ٹویٹ نے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ انہوں نے صرف دو الفاظ میں لکھا: "Karma hits back!!” عمل کا بدلہ واپس ملتا ہے (جیسا کروگے ویسا بھروگے)
یہ مختصر مگر معنی خیز ٹوئٹ سیاسی حلقوں میں بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

اس ٹوئٹ کے بعد سیاسی مبصرین کے درمیان سوال اٹھنے لگا ہے کہ کویتا نے یہ ٹوئٹ کس کے لیے کیا؟ کیا یہ ٹوئٹ بی آر ایس کی جوبلی ہلز میں بھاری شکست کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا؟ یا سابق پارٹی لیڈروں کے خلاف ایک اشارہ تھا؟
ٹوئٹ کے وقت نے اس بحث کو اور بھی تیز کر دیا ہے، کیونکہ یہ بیان اسی وقت سامنے آیا جب بی آر ایس اپنی مضبوط سمجھی جانے والی نشست ہار گئی۔

کویتہ کو کچھ عرصہ قبل بی آر ایس سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اپنے جنم پٹا پروگرام کے ذریعے عوام سے رابطے میں ہیں اور کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی—تینوں پر مسلسل تنقید کر رہی ہیں۔
اسی دوران یہ اطلاعات بھی گردش میں ہیں کہ کویتا جلد اپنی نئی سیاسی جماعت تشکیل دے سکتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انہوں نے سابق وزیر ہریش راؤ اور ایم پی سنتوش کمار پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے، جس سے بی آر ایس کے اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے۔

دوسری جانب جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں بی آر ایس کی شکست نے پارٹی کو سخت جھٹکا دیا ہے۔ پارٹی کے سابق ایم ایل اے مگانتی گوپیناتھ کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی، لیکن کانگریس امیدوار نوین یادو تقریباً 24 ہزار ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب رہے۔
یہ مسلسل دوسرا ضمنی انتخاب ہے جس میں بی آر ایس نے اپنی نشست کھو دی ہے۔

گزشتہ سال سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ضمنی انتخاب میں بھی بی آر ایس کو شکست ہوئی تھی۔ بی آر ایس کی مرحوم ایم ایل اے لاسیا نندیتا کے انتقال کے بعد ہوئے انتخاب میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے سری گنش نے کامیابی حاصل کی۔
اب جوبلی ہلز کی شکست کے بعد بی آر ایس دو اہم شہری نشستیں کھو چکا ہے، جس کے باعث پارٹی کے رہنماؤں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

ایسے ماحول میں کویتا کا "Karma Hits Back” والا ٹوئٹ ریاست کی سیاسی گرمی کو مزید بڑھا رہا ہے۔