حیدرآباد

کرناٹک کے انتخابی نتائج کا اعادہ تلنگانہ میں ہوگا:شیوکمار

شیو کمار نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ کے کئی حلقوں کا دورہ کیا اور یہ پایا کہ ریاست کے عوام بی آر ایس کی حکمرانی سے اوب گئے ہیں۔

حیدرآباد:کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ کرناٹک کے انتخابی نتائج کا اعادہ تلنگانہ میں ہوگا۔ انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ کانگریس میں زیادہ سے زیادہ جمہوریت اور اجتماعی قیادت ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا تلنگانہ کے انتخابات کو دیکھ رہی ہے۔ شیو کمار نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ کے کئی حلقوں کا دورہ کیا اور یہ پایا کہ ریاست کے عوام بی آر ایس کی حکمرانی سے اوب گئے ہیں۔