حیدرآباد
کے سی آر کی رشوت خوری تلنگانہ سے دہلی تک پھیل گئی:کھرگے
کھرگے نے کہا کہ وزیراعلی تلنگانہ کے سی آر رشوت خوری تلنگانہ سے دہلی تک پھیل گئی ہے۔ کے سی آر عاپ حکومت کے ساتھ شراب گھوٹالے میں ملوث ہیں۔

حیدرآباد: صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے حیدرآباد کے صنعت نگر اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ نہرو کے دور سے حیدرآباد میں ترقی ہے اور کئی صنعتوں جیسے بی ایچ ای ایل کا قیام کانگریس کے دور میں ہوا ہے۔
انہوں نے کانگریس کی جانب سے قائم کردہ صنعتوں کو فروخت کرنے کا مودی پر الزام لگایا۔ کھرگے نے کہا کہ وزیراعلی تلنگانہ کے سی آر رشوت خوری تلنگانہ سے دہلی تک پھیل گئی ہے۔ کے سی آر عاپ حکومت کے ساتھ شراب گھوٹالے میں ملوث ہیں۔