کرناٹک

کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سڑک حادثے میں زخمی

کرناٹک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رودرپا لامانی جمعہ کی رات چتردرگ ضلع کے ہیریور کے قریب سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

چتردرگ: کرناٹک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رودرپا لامانی جمعہ کی رات چتردرگ ضلع کے ہیریور کے قریب سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی نے بل کی کاپیاں ڈپٹی اسپیکر کے منہ پر پھینکیں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم

ہاویری ضلع میں اپنے آبائی گاؤں جا رہے لامانی کی کار ہیریور تعلقہ کے جاونگونڈاناہلی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لامانی کسی ضروری کام کے لئے اپنی گاڑی سے اترے اور قومی شاہراہ پر ایک دو پہیہ گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ اگرچہ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک نہیں سمجھی جارہی ہے۔

ہیریور سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد، لامانی کو مزید دیکھ بھال کے لیے داونگیرے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں ان کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔