مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

گھڑی کی چوری پر مدرسہ کے طالبعلم کی استاد اور ساتھیوں نے بے دردی سے پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

سورت کے اس طالبعلم کو اورنگ آباد کے جامعہ برہان العلوم مدرسہ میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ پریشان کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان نے مبینہ طور پر قریبی دکان سے گھڑی چوری کی اور چوری کی واردات علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ایک مدرسہ میں ایک 16 سالہ طالبعلم کو نہ صرف استاد نے بلکہ اس کے ہم جماعت ساتھیوں نے بھی بے دردی سے مراٹا اورپیٹا۔  اس طالبعلم کا جرم یہ تھا کہ اس نے 100 روپے کی گھڑی چوری کی تھی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

سورت کے اس طالبعلم کو اورنگ آباد کے جامعہ برہان العلوم مدرسہ  میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ پریشان کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان نے مبینہ طور پر قریبی دکان سے گھڑی چوری کی اور چوری کی واردات علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

چوری کا پتہ چلنے پر دکاندار نے فوری طور پر شکایت درج کرائی، جس کی وجہ سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا تاہم صورت حال نے اس وقت سنگین رخ اختیار کر لی جب مدرسہ کے استاد مولانا سید عمر علی نے طالب علم کو ’وحشیانہ سزا‘دی ۔ نوجوان کو اس کے ساتھی طالبعلموں نے نیم برہنہ کر دیا، طالبعلم  پر تھوکا گیا اور شدید مارا پیٹا، یہ سب کچھ مبینہ طور پر استاد کے حکم پر کیاگیا۔

طالبہ کے ساتھ بربریت کی یہ ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی ہے۔ فوٹیج بالآخر متاثرہ کے اہل خانہ تک پہنچ گئی جنہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔ مولوی کے خلاف مائنر اسٹوڈنٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

a3w
a3w