شمالی بھارت

گڈس ٹرین کے اوپر بیٹھ کر ویڈیو ریلس کی تیاری، ہائی ٹنشن وائر سے جھلس کر نابالغ لڑکا زخمی

جی آر پی کی جانب سے جاری کردہ بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ طلباء کا ایک گروپ اسکول جارہا تھا ان میں سے ایک گڈس ٹرین پر چڑھ گیا اور ریلس تیار کرنا شروع کردیا۔ اس دوران وہ ہائی ٹنشن وائر کو چھولیا۔

پٹنہ : گڈس ٹرین کے اوپر چڑھ کر ویڈیو ریلس بنانے کے دوران ایک لڑکا الکٹرک وائر کی زد میں آگیا اور شدید زخمی ہوگیا ہے۔ یہ بات جی آر پی کے ایک عہدیدار نے بتائی اور کہا کہ بہار کے ضلع سیتامٹھری سے تعلق رکھنے والا ایک نابالغ لڑکا ہائی ٹنشن اوور ہیڈ الکٹرک وائر کی زد میں آگیا اور برقی رو کی وجہ وہ شدید جھلس کر زخمی ہوگیا۔

جس کی شناخت محمد ریاض ساکن منسول محلہ ضلع سیتا مٹھری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ صبح میں اسکول کو جارہا تھا۔

جی آر پی کی جانب سے جاری کردہ بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ طلباء کا ایک گروپ اسکول جارہا تھا ان میں سے ایک گڈس ٹرین پر چڑھ گیا اور ریلس تیار کرنا شروع کردیا۔ اس دوران وہ ہائی ٹنشن وائر کو چھولیا۔

ہم نے مقام پر پہنچے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جبکہ طلباء نے واقف کروایا۔ جی آر پی نے بتایا کہ ہم نے اس کو بچالیا اور علاج کیلئے صدر ہاسپٹل لے گئے۔

ستیا مٹھری میں ایک جی آر پی عہدیدارپی این سنگھ نے بتایا کہ محمد ریاض جو کہ شدید زخمی ہوگیا ہے ڈاکٹروں نے اس کو بہتر علاج کیلئے ایس کے ایم سی ایچ مظفر پور سے رجوع کیا۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی حکام چوکس ہوگئے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔

a3w
a3w