کرناٹک

امریکہ میں کرناٹک کے موٹل منیجر کا قتل، ساتھی ملازم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق آج سیموئل بلیوارڈ واقع ڈاؤن ٹاؤن سوٹس موٹل کے منیجر چندر مولی ناگملیا (50) نے کیوبا نژاد شہری یورڈانس (کوبوس) مارٹینیز کو خراب واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کے لیے کہا، جس پر مشتعل ہو کر اس نے ناگملیا کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔

بنگلورو: امریکہ کے ٹیکساس میں ہندوستان نژاد موٹل منیجر کو اس کے ساتھی ملازم نے بے رحمی سے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق آج سیموئل بلیوارڈ واقع ڈاؤن ٹاؤن سوٹس موٹل کے منیجر چندر مولی ناگملیا (50) نے کیوبا نژاد شہری یورڈانس (کوبوس) مارٹینیز کو خراب واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کے لیے کہا، جس پر مشتعل ہو کر اس نے ناگملیا کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔

غور طلب ہے کہ یہ واقعہ ان کے اہل خانہ کے سامنے پیش آیا۔