تلنگانہ

سدھاکر ریڈی کی موت پر کویتا کا اظہاردکھ

کویتا نے ٹویٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سدھاکر ریڈی کی موت ملک کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی آخری سانس تک ایک پابند عہد کمیونسٹ رہنما کے طور پر جدوجہد کرتے رہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی سینئر لیڈر و رکن قانون ساز کونسل کویتا نے سی پی آئی کے سینئر رہنما اور سابق قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کویتا نے ٹویٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سدھاکر ریڈی کی موت ملک کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی آخری سانس تک ایک پابند عہد کمیونسٹ رہنما کے طور پر جدوجہد کرتے رہے۔

ان کی وابستگی اور عملی طرزِ زندگی آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے سدھاکر ریڈی کے غمزدہ ارکان خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔