کوکٹ پلی میں کویتا کا پُرتپاک استقبال، جاگرتی مہم کو ملی نئی رفتار
جاگرتی جنم باٹا مہم کے سلسلے میں کلواکنٹلا کویتا jجمعرات کے روز شیرلنگم پلی حلقے میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں۔
جاگرتی جنم باٹا مہم کے سلسلے میں کلواکنٹلا کویتا jجمعرات کے روز شیرلنگم پلی حلقے میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں۔ اپنے سفر کے دوران وہ مختصر طور پر کوکٹ پلی کے کے پی ایچ بی چوک پہنچیں، جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی مہم کا آغاز کیا۔
کویتاکی آمد پر علاقے کے کالج طلبہ نے پُرجوش انداز میں نعرے لگاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ راستے بھر نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو ان سے ملاقات اور گفتگو کے لیے بے تاب نظر آئے۔
بعد ازاں کویتا نے قومی شاہراہ پر منعقدہ ایک بڑی ریلی میں شرکت کی، جس میں طلبہ نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ ریلی کے دوران نوجوان ’نو ٹو ڈرگس‘ اور ’نو ٹو بیٹنگ‘ جیسے پیغامات والے پلے کارڈز تھامے نظر آئے، جن کا مقصد شہری نوجوانوں میں منشیات اور آن لائن بیٹنگ کے بڑھتے رجحان کے خلاف شعور بیدار کرنا تھا۔
کویتاکی موجودگی اور طلبہ کی بھرپور شمولیت نے جاغرتی مہم کے مقصد یعنی نوجوان نسل کو صحت مند اور ذمہ دار طرزِ زندگی کی جانب راغب کرنے کے پیغام کو مزید مضبوط کیا۔