تلنگانہ

کویتا کی بھوک ہڑتال ختم،زبردستی پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا

موقع پر موجود بی آر ایس کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ کھمم پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ملازمین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: سابق ایم ایل سی وتلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدرکے کویتا کے دورہ ضلع کھمم کے دوران زبردست کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت


یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب کویتا ویلوگومتلاکے ان متاثرین سے ملاقات کرنے پہنچیں جن کے مکانات کو بھودان اراضی کے تنازعہ پر منہدم کر دیا گیا تھا۔


متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کویتا نے پہلے امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس احتجاجی دھرنا دیا اور بعد ازاں امبیڈکر بھون میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئیں۔


جیسے ہی احتجاج نے شدت اختیار کی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دھرنا ختم کروانے کی کوشش کی جس کے باعث مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل ہوئی۔

اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون کانسٹیبل مبینہ طور پر بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے کویتا اور دیگر کارکنوں کو زبردستی حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔


موقع پر موجود بی آر ایس کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ کھمم پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ملازمین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

فی الحال علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور صورتحال بدستور تناؤ کا شکار ہے۔