حیدرآباد
ٹرینڈنگ

میری وجہ سے دیگر مریضوں کوتکلیف نہ ہو، کے سی آر نے عوام سے کی یشودا ہاسپٹل نہ آنے کی اپیل، ویڈیو جاری

کے سی آر نے وضاحت کی کہ ڈاکٹرس انہیں انفیکشن ہوجانے کے ڈر سے ڈسچارج نہیں کر رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی موجودگی ہسپتال میں دوسروں کے لئے خلل کا باعث بنے۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر تلنگانہ اور بی آر ایس چیف کے سی آر نے ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعہ عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ یشودا ہاسپٹل آنے سے گریز کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ دیگر مریضوں کو تکلیف ہو۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

کے سی آر نے جو اس وقت صحت کے مسائل کے سبب ہسپتال میں داخل ہیں، ان لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہیں ان کی خیریت اور عافیت مطلوب ہے۔ دھیمی آواز میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ صحت یابی کی راہ پر گامزن ہیں اور جلد ہی معمول کی زندگی میں لوٹ آئیں گے۔

کے سی آر نے ویڈیو اپیل میں کہا کہ کروڑوں لوگوں کی محبت کے لئے میں بے حد مشکور ہوں۔ تاہم، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس وقت یشودا اسپتال نہ آئیں کیونکہ عوام کے ہجوم کی سبب دیگر مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کے سی آر نے وضاحت کی کہ ڈاکٹرس انہیں انفیکشن ہوجانے کے ڈر سے ڈسچارج نہیں کر رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی موجودگی ہسپتال میں دوسروں کے لئے خلل کا باعث بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کی تشویش کو سمجھتا ہوں، لیکن برائے مہربانی تعاون کریں۔ ہسپتال مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں مزید تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

دوسری طرف عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ دواخانہ آنے کے بجائے مختلف ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں اور اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔