شمالی بھارت

بھجن لال شرما راجستھان کے چیف منسٹر ہوں گے

بھجن لال کے لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس کی قیادت مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کی، منگل کی شام راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قانون ساز پارٹی کے لیڈر بھجن لال شرما کو وزیر اعلی کے عہدے کے حلف کے لیے مدعو کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

مسٹر بھجن لال کے لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس کی قیادت مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کی، منگل کی شام راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔

 بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی نے مسٹر مشرا کو ایک خط پیش کیا جس میں مسٹر بھجن لال شرما کا نام راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے طورپر پیش کیا گیا ہے۔ قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے طور پر ان کے انتخاب کے حوالے سے ایک خط ان کے حوالے کیا گیا۔

اس دوران بی جے پی کے مبصر راج ناتھ سنگھ نے پارٹی کے 115 اراکین اسمبلی کی فہرست بھی گورنر کو پیش کی۔

خیال ر ہے کہ تقریباً چار بجے بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں مسٹر بھجن لال کو متفقہ طور پر لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے یہ لیڈر راج بھون پہنچے اور گورنر سے ملاقات کی۔

اس دوران سابق نائب وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، محترمہ دیا کماری، مسٹر پریم چند بیروا، جو دونوں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے، بھی موجود تھے۔

a3w
a3w