حیدرآباد

کے سی آر، تلنگانہ کی کانگریس حکومت گرانے بڑے پیمانے پر سازش کررہے ہیں: بنڈی سنجے

بنڈی نے کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی سے سودے بازی کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے ریمارک کیا کہ چندرشیکھرراو کی سازشوں اور چالوں سے پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو، تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو گرانے کے لیے بڑے پیمانے پر سازش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

 کریم نگر ایم پی آفس میں بنڈی سنجے کی موجودگی میں مناکنڈورو کے کئی کانگریس اور بی آر ایس لیڈر وں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چندرشیکھرراو پر کانگریس سے ایم ایل ایز کو خریدنے کے لیے منصوبہ بنانے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی سے سودے بازی کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے ریمارک کیا کہ چندرشیکھرراو کی سازشوں اور چالوں سے پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

چندرشیکھرراو کانگریس حکومت کو گرانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا الزام بی جے پی پر ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ کانگریس لیڈران نامناسب پروپگنڈہ کررہے ہیں کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہیں۔ اس موقع پر بنڈی سنجے نے ریاست کے عوام کو سنکرانتی کی مبارکبادبھی دی۔