تلنگانہ

سی ڈبلیوسی میں نمائندگی، ملوروی اور کے وینکٹ ریڈی پر امید

سینئر کانگریس قائدین کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور ملوروی، کانگریس کی فیصلہ ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں عہدہ ملنے کے متعلق پر اُمید ہیں۔

حیدرآباد: سینئر کانگریس قائدین کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور ملوروی، کانگریس کی فیصلہ ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں عہدہ ملنے کے متعلق پر اُمید ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی ڈبلیو سی میں قرار داد کی منظوری کا خیرمقدم:کویتا
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ
پارلیمنٹ میں سکیوریٹی شکنی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کی معطلی مانع نہیں: چدمبرم

آج نیا رائے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملوروی نے کہا کہ انہوں نے سی ڈبلیو سی انتخابات میں حصہ لینے کا ذہن بنایا تھا مگر سی ڈبلیو سی اسٹرینگ کمیٹی نے انتخابات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب انہیں توقع ہے کہ سی ڈبلیو سی میں انہیں عہدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رکن سی ڈبلیو سی بننے کے لئے ہر طرح سے اہل ہیں۔ دوسری طرف رکن پارلیمنٹ بھونگیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھی سی ڈبلیو سی میں عہدہ ملنے کے توقعات ظاہر کئے ہیں۔

کومٹ ریڈی نے کہا کہ ٹی پی سی سی کمیٹیز کی تشکیل کے دوران،ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی جس کے بعد پارٹی ہائی کمانڈ نے مناسب وقت پر موزوں عہدے پر تقرر کرنے کا انہیں تیقن دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈبلیو سی میں عہدہ حاصل ہونے کے بعد وہ اپنی مکمل صلاحیت سے استفادہ کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے اور اقتدار میں واپس لانے کیلئے کام کریں گے۔