بھارت

امریکہ میں 8 ماہ کی بچی سمیت چار ہندوستانی نژاد افراد کا اغواء

مرسڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، ان کی 8 ماہ کی بچی آروہی ڈھیری اور 39 سالہ امندیپ سنگھ کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مرسڈ کاؤنٹی سے چار ہندوستانی نژاد افراد کا اغوا کرلیا گیا جن میں ایک 8 ماہ کی بچی اور اس کے والدین شامل ہیں۔ مقامی حکام نے یہ بات بتائی۔

مرسڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، ان کی 8 ماہ کی بچی آروہی ڈھیری اور 39 سالہ امندیپ سنگھ کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے اغوا کرنے والے ملزم کو مسلح اور خطرناک قرار دیا ہے۔

اے بی سی 30 کی خبر کے مطابق، واقعے کے بارے میں زیادہ تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں لیکن حکام نے کہا ہے کہ ان چاروں کو جنوبی ہائی وے 59 کے 800 بلاک سے ان کی مرضی کے خلاف کہیں لے جایا گیا ہے۔

اغوا کی جگہ مبینہ طور پر چلرفروشوں اور ریستوراںوں سے جڑی ایک سڑک ہے جہاں سے ان چاروں کا اغوا کیا گیا ہے۔  

این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ حکام نے اغوا کے پیچھے کسی مشتبہ یا ممکنہ مقصد کا نام نہیں لیا ہے۔

شیرف کے دفتر نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ہم لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مشتبہ شخص یا متاثرہ شخص کے قریب نہ جائیں کیونکہ ملزم اسلحہ سے لیس ہے اور خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔