شمالی بھارت

شیوراج نے سیدھی واقعے کے متاثرہ نوجوان کے پاؤں دھوئے، معافی مانگی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سیدھی واقعہ کے متاثرنوجوان کے نہ صرف پاؤں دھوئے بلکہ اس پورے واقعہ کے لئے معافی بھی مانگی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سیدھی واقعہ کے متاثرنوجوان کے نہ صرف پاؤں دھوئے بلکہ اس پورے واقعہ کے لئے معافی بھی مانگی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

اس سے قبل سیدھی واقعے کا شکار ہونے والے دشمت راوت اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔

اس دوران مسٹرچوہان نے سب سے پہلے انہیں عزت کے ساتھ بٹھایا، ان کے پاؤں دھوئے، انہیں ٹیکہ لگایا اور ہار پہنایا۔

اس کے بعد مسٹر چوہان نے انہیں شال اور شری پھل سے نوازا اور پھل پیش کیا۔

اس کے بعد مسٹرچوہان نے انہیں اپنے پاس بٹھاکر ان سے ان کے گھر والوں کے بارے مکمل معلومات حاصل کی۔

انہوں نے ان سے ان کے ذریعہ معاش کے بارے میں بھی پوچھا۔

مسٹر چوہان نے مسٹر راوت سے پوچھا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی تو نہیں؟ ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد مسٹرچوہان مسٹرراوت کو اپنے ساتھ ناشتہ کرانے بھی لے گئے۔

a3w
a3w