کیدارناتھ۔ گروڈچٹی میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 3 ہلاک
ایس ڈی آر ایف کی ترجمان للیتا داس نیگی نے بتایا کہ سری کیدارناتھ یاترا کے راستے پر لنچولی گروڈچٹی کے درمیان ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد کیدارناتھ-لنچولی سے امدادی ٹیمیں فوراً جائے واقع پر پہنچ گئیں۔
کیدارناتھ دھام/دہرا دون: اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں واقع پانچویں جیوترلنگ کیدارناتھ سے چھ یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر منگل کو دھند کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے پائلٹ سمیت تمام سات افراد ہلاک ہو گئے اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ریسکیو ٹیمیں جائے واردات پر پہنچی اور تمام لاشوں کو نکالا۔
ایس ڈی آر ایف کی ترجمان للیتا داس نیگی نے بتایا کہ سری کیدارناتھ یاترا کے راستے پر لنچولی گروڈچٹی کے درمیان ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد کیدارناتھ-لنچولی سے امدادی ٹیمیں فوراً جائے واقع پر پہنچ گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر آرین کمپنی کا تھا۔ اس میں سات لوگ سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
نیگی نے کہا کہ پوروا رامانوج، کریتی براڈ، اروی، سجاتا، پریم کمار، کالا اور پائلٹ انل سنگھ اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔