دہلی

کجریوال، عنقریب سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال شہر کے سیول لائنس علاقہ میں واقع چیف منسٹر دہلی کا سرکاری بنگلہ عنقریب خالی کردیں گے۔ ان کے نئی دہلی حلقہ کے قریب نئے مکان کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال شہر کے سیول لائنس علاقہ میں واقع چیف منسٹر دہلی کا سرکاری بنگلہ عنقریب خالی کردیں گے۔ ان کے نئی دہلی حلقہ کے قریب نئے مکان کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
کجریوال کا استعفیٰ خوش آئند، تاخیر سمجھ سے باہر: دیوندر یادو

پارٹی نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ کجریوال نے کہا ہے کہ وہ نوراتری کے دوران اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے جو فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع ہے۔

ہندو تہوار نوراتری کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتہ سے ہوگا۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے کہا کہ کجریوال اپنے حلقہ اسمبلی نئی دہلی کے قریب رہنا چاہتے ہیں تاکہ عوام سے اچھی طرح جڑے رہیں۔ دہلی اسمبلی الیکشن کو چند ماہ رہ گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی سربراہ ایسی جگہ مکان چاہتے ہیں جہاں سے وہ اپنا وقت اور وسائل الیکشن کے لئے بھرپور استعمال کرسکیں۔ عام آدمی پارٹی ارکان ِاسمبلی‘ کونسلرس‘ ورکرس یہاں تک کہ عام لوگ سابق چیف منسٹر کو اپنے مکانوں کی پیشکش کررہے ہیں۔

ڈیفنس کالونی‘ پیتم پورہ‘ جورباغ‘ چانکیہ پوری‘ گریٹر کیلاش‘ وسنت وہار اور حوض خاص جیسے علاقوں سے بھی کجریوال کو مکانوں کی آفر آئی ہے۔ سابق چیف منسٹر دہلی ہر قسم کی رکاوٹوں اور تنازعات سے پاک پراپرٹی چاہتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کجریوال کو سرکاری بنگلہ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ ایک قومی جماعت کے صدر ہیں۔

کجریوال اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں جس میں بیوی‘ بچے اور بوڑھے ماں باپ شاامل ہیں۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے کجریوال سیاست میں آنے سے پہلے اترپردیش کے غازی آباد کے کوشمبی علاقہ میں رہتے تھے۔

a3w
a3w