دہلی

مرکزی وزیر قانون حادثے میں بال بال بچ گئے

سری نگر جموں شاہراہ پر ہفتے کی شام کو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو حادثے میں معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

جموں: سری نگر جموں شاہراہ پر ہفتے کی شام کو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو حادثے میں معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال کے مقام پر مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی گاڑی کے ساتھ ایک ٹرک ٹکرا گیا تاہم اس حادثے میں مرکزی وزیر کوکوئی چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔

پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سری نگر جموں شاہراہ پر مرکزی وزیر قانون کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہاکہ اس حادثے میں کسی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور معزز وزیر کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا گیا۔

a3w
a3w