دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہول گاندھی
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر یہ جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ 'آج اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے ریٹھالا علاقے کا دورہ کیا۔ اروند کیجریوال نے دہلی کو روشن کرنے اور اسے پیرس جیسا بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کے تمام دعوے کھوکھلے نکلے۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو یہاں رتلہ علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ دہلی کو پیرس اور لندن بنانے کا عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کا وعدہ کھوکھلا ثابت ہوا۔
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر یہ جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ‘آج اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے ریٹھالا علاقے کا دورہ کیا۔ اروند کیجریوال نے دہلی کو روشن کرنے اور اسے پیرس جیسا بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کے تمام دعوے کھوکھلے نکلے۔ آج دہلی کے لوگ بند گٹروں، بہتی نالیوں اور بے تحاشہ گندگی میں رہنے پر مجبور ہیں۔
گاندھی نے کہا کہ کیجریوال جی نے دہلی کو روشن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پیرس اور لندن بنانے کی بات ہوئی۔ اس دہلی کو دیکھیے، سمجھیے اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کریئے۔ کانگریس نے وعدہ کیاکہ "ہم دہلی کے لوگوں کو ان کی صاف ستھری اور پیاری دہلی لوٹائیں گے۔ ہم نے کیا تھا اور پھر کردکھائیں گ۔‘‘