مشرق وسطیٰ

خاک طیبہ ٹرسٹ جدہ کا اجلاس: نوجوانوں کے لیے فلاحی اقدامات کا جائزہ

خاک طیبہ ٹرسٹ جدہ کا ماہانہ اجلاس صدر عارف صفیان کی صدارت میں اور اوورسیز ٹرسٹی شمیم کوثر کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے مختلف تجاویز اور آراء پیش کیں۔

جدہ (سعودی عرب): خاک طیبہ ٹرسٹ جدہ کا ماہانہ اجلاس صدر عارف صفیان کی صدارت میں اور اوورسیز ٹرسٹی شمیم کوثر کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے مختلف تجاویز اور آراء پیش کیں۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

چیف ایڈوائزر عبد الحق ہاشم نے جدہ کے کمپیوٹر سنٹر کی بحالی کی تجویز دی تاکہ نوجوان روزگار کورسز سیکھ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اوورسیز ٹرسٹی سید خواجہ وقار الدین نے، جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں، ملک پیٹ، حیدرآباد میں مرحوم محمد خواجہ معین الدین کے نام سے ایک یادگار ہال کی تعمیر کی تجویز دی تاکہ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے اور کمیونٹی کو بہترین ہال میسر ہو۔

ٹرسٹی شکیل افسر نے کریم نگر اور ملک پیٹ کی شاخوں کی رپورٹ پیش کی، جبکہ ٹرسٹی اعجاز احمد خان نے ممبرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔ نو منتخب ٹرسٹی عمران کوثر نے اپنے نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محنت اور لگن سے کام کرنے کا عزم کیا۔

اجلاس کے نگران شمیم کوثر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ صدر عارف صفیان نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سلمان افسر، سینئیر ممبر مظفر الدین، سید سلمان، محبوب خان، مرزا احسن بیگ اور دیگر ٹرسٹیز موجود تھے۔

a3w
a3w