حیدرآباد

ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط

شمس آباد ایرپورٹ پرکسٹمس کے ائیرانٹلیجنس یونٹ نے دبئی سے حیدرآبادآنے والی 4خواتین کے قبضہ سے 1.943 کروڑ مالیتی گولڈپیسٹ کوضبط کرلیا۔

شمس آباد: شمس آباد ایرپورٹ پرکسٹمس کے ائیرانٹلیجنس یونٹ نے دبئی سے حیدرآبادآنے والی 4خواتین کے قبضہ سے 1.943 کروڑ مالیتی گولڈپیسٹ کوضبط کرلیا۔

گولڈپیسٹ کو چھپاکرلایاگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رات 2:55بجے4خواتین EK-524پرواز کے ذریعہ دبئی سے حیدرآباد پہنچی تھیں ان کے قبضہ سے کیپسول کی شکل میں چھپاہوا(سونا) گولڈ پیسٹ برآمدہواجو3175 گرام پر مشتمل تھا۔

ایئرانٹلیجنس عہدیداروں نے سوناضبط کرتے ہوئے اس ضمن میں مزید تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔