امریکہ و کینیڈا

خاکروب نے لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق برباد کر دی

امریکہ میں ایک طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی بے احتیاطی نے لیبارٹری کی بیس سال کی تحقیقات تباہ کر دی۔

واشنگٹن: امریکہ میں ایک طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی بے احتیاطی نے لیبارٹری کی بیس سال کی تحقیقات تباہ کر دی۔

متعلقہ خبریں
دنیا کے امیر ترین افراد 2022 میں 10 کھرب ڈالرس سے محروم:رپورٹ
حکومت، سائنسی ریسرچ کو ختم کرنے پر تُلی ہوئی ہے : ملیکارجن کھرگے

امریکہ میں انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز نے اعلان کیا کہ لیبارٹریوں کو صاف کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ایک ملازم نے لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق کے نتائج کو تباہ کر دیا ہے۔

’نیویارک پوسٹ‘کے مطابق نیویارک اسٹیٹ میں رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت صفائی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے رکھے گئے ملازم نے لیبارٹری کے ریفریجریٹر سے "پریشان کن الارم سگنلز” سنے جس میں سائنسی تحقیق کے لیے نمونے موجود تھے۔

اس نے ریفریجیریٹر بند کر دیا۔فریج کے دروازے پر بیپس کو بند کرنے کا طریقہ درج تھا مگر کہا جاتا ہے کہ پڑھنے میں غلطی کے بعد اس نے سرکٹ بریکر بند کر دیا۔

وکلاء نے کہا کہ منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر ذخیرہ کیے گئے نمونے "خراب” ہو گئے، جس سے 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔