بھارت

کھڑگے-راہل-پرینکا نے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں بڑی تعداد میں حصہ لے کر جمہوریت کو مضبوط کریں۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں بڑی تعداد میں حصہ لے کر جمہوریت کو مضبوط کریں۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

مسٹر کھڑگےنے کہا ’’آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے پہلے تین مرحلوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا گروپ کی حکومت بننے جا رہی ہے  یاد رکھیں آپ کا ایک ووٹ نہ صرف آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ کرے گا بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدل دے گا۔‘‘

ہر ووٹ کو اہم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا “ایک ووٹ، نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ روپے سال کی پہلی نوکری پکی۔ ایک ووٹ غریب خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں سالانہ ایک لاکھ روپے۔ اس لیے بڑی تعداد میں باہر آئیں اور ووٹ دیں اور انہیں بتائیں کہ ملک اب اپنے مسائل پر ووٹ دے گا اور گمراہ نہیں ہو گا۔‘‘

مسٹر گاندھی نے کہا ’’آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پہلے تین مرحلوں میں ہی یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھارت میں 4 جون کو انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ یاد رکھیں آپ کا ایک ووٹ نہ صرف آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ کرے گا بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدل دے گا۔‘‘

مسٹر کھڑگے کی طرح انہوں نے بھی ہر ووٹ کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا “ایک ووٹ، نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ روپے، سال کی پہلی نوکری کی پکی۔ ایک ووٹ غریب خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں سالانہ ایک لاکھ روپے۔ اس لیے بڑی تعداد میں باہر آئیں اور ووٹ دیں اور انہیں بتائیں کہ ملک اب اپنے مسائل پر ووٹ دے گا اور گمراہ نہیں ہوگا۔‘‘

محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا ’’ملک کے لوگوں نے پہلے تین مرحلوں میں دکھایا ہے کہ اس بار روزگار اور ترقی کے ساتھ انڈیا گروپ کی حکومت بننے والی ہے۔ آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے اور آج بھی اتحاد کے نام پر ہوگا۔ ملک کا ایک ایک ووٹ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکل کر اپنے مسائل پر ووٹ دیں اور ایک ایسی حکومت بنائیں جو آپ کے لیے لگن سے کام کرے۔‘‘