شمالی بھارت

کھڑگے، راہل، پرینکا نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے رمضان پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سب کی بھلائی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے رمضان پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سب کی بھلائی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

مسٹر کھڑگے نے اتوار کو کہا، ’’رمضان شروع ہو گیا ہے۔ ہم سب بھی دعا، معافی اور دوسروں کی خدمت کے عزم کے لیے نئے سرے سے آشیرواد کے طورپر اس مقدس مہینے کواپنائیں۔ آئیے ہم اپنی برادریوں میں ہمدردی، امن اور ہم آہنگی پھیلانے کی کوشش کریں۔ رمضان مبارک”

مسٹر گاندھی نے کہا ’’رمضان مبارک‘‘۔ یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے اور آپ کے دل کو سکون بخشے۔

محترمہ واڈرا نے کہا، "رحمتوں اور برکتوں کے مقدس مہینے رمضان پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ یہ مقدس مہینہ آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، خوشحالی اور سکون لے کر آئے۔”