شمالی بھارت

خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے عرس کی رسمیں باوقار طریقہ سے مکمل

رسم کے دوران آستانے کو عرق گلاب اور کیوڑا کے پانی سے غسل دیا گیا۔ اس کے ساتھ درگاہ کی دیواروں کو بھی دھویا گیا اور عرس کی کامیاب تکمیل پر غریب نواز کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اجمیر: صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کا 812 واں سالانہ عرس راجستھان کے اجمیر میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اجمیر درگاہ شریف میں عقیدت مندوں نے رات سے ہی اپنے اپنے سطح پر قل کی رسمیں صبح تک جاری رہیں تاہم بڑے قل (نویں قل) کی رسم آج صبح خدام خواجہ کی جانب سے اجتماعی طور پر ادا کی گئی۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات
عرس حضرت سید امان اللہ شاہ قادری

رسم کے دوران آستانے کو عرق گلاب اور کیوڑا کے پانی سے غسل دیا گیا۔ اس کے ساتھ درگاہ کی دیواروں کو بھی دھویا گیا اور عرس کی کامیاب تکمیل پر غریب نواز کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انجمن کی جانب سے زائرین کی بحفاظت گھر آمد کے ساتھ ساتھ ملک میں امن، آشتی، بھائی چارے، فرقہ وارانہ اتحاد اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

انجمن کی جانب سے یکم سے 9 رجب تک جاری رہنے والے عرس کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد 812 واں عرس کی باقاعدہ تکمیل ہوئی۔ عرس کے لیے بلند دروازے پر لہرایا گیا پرچم بھی اتار دیا گیا۔ بے شک عرس ختم ہو گیا لیکن درگاہ شریف میں عقیدت مندوں کا ہجوم جاری ہے۔