آندھراپردیش

سوئمنگ پول میں کلورین کا اخراج، کئی بچے بیمار

بچے تیراکی کی پریکٹس کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی 10بچوں کو مختلف اسپتالوں سے رجوع کیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وجئے واڑہ جمخانہ گراونڈ میں سوئمنگ پول میں کلورین کا زائد اخراج ہوگیا جس کے نتیجہ میں دس سے زائد بچے بیمارپڑگئے۔

بچے تیراکی کی پریکٹس کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی 10بچوں کو مختلف اسپتالوں سے رجوع کیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ ایک لڑکے کی حالت تشویشناک ہے۔ والدین نے الزام لگایا کہ کلورین سسٹم کا انتظام مناسب نہ ہونے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

اسی دوران بتایاجاتا ہے کہ اس ماہ کی 10اور11تاریخ کو ہونے والے تیراکی کے مقابلہ کے لئے یہ بچے پریکٹس کررہے تھے۔

a3w
a3w