شاہ سلمان نے ولی عہد کو وزیراعظم مقرر کردیا
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کئے ہیں جس کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کیا ہے، سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی فرمان کے حوالے سے یہ خبر دی۔
دریں اثناء بادشاہ نے منگل کو کابینہ میں ردوبدل کا حکم جاری کرتے ہوئے سعودی شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا۔
وزارتوں کے سربراہان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان میں وزیر توانائی، وزیر خارجہ، وزیر سرمایہ کاری، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ (وزیراعظم) مقرر کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کئے ہیں جس کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔
یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق طلال بن عبداللّٰہ بن ترکی العتیبی کو نائب وزیر دفاع مقرر کردیا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر توانائی برقرار رکھا گیا ہے۔